إلياس عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ
الیاس
الیاس علیہ السلام رسولوں میں سے تھے۔ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا: کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟ کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور بہترین خالق کو چھوڑتے ہو — اللہ کو، جو تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا رب ہے؟ انہوں نے انہیں جھٹلایا، سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے۔
قرآن سے
وَإِنَّ إِلۡيَاسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
بے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے[1]
مترجم کے حواشی
[1] یہ حضرت ہارون (عليه السلام) کی اولاد میں سے ایک اسرائیلی نبی تھے۔ یہ جس علاقے میں بھیجے گئے تھے اس کا نام بعلبک تھا، بعض کہتے ہیں اس جگہ کا نام سامرہ ہے جوفلسطین کا مغربی وسطی علاقہ ہے۔ یہاں کے لوگ بعل نامی بت کے پجاری تھے۔(بعض کہتے ہیں یہ دیوی کا نام تھا)۔
إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ
جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟[1]
مترجم کے حواشی
[1] یعنی اس کے عذاب اور گرفت سے، کہ اسے چھوڑ کر تم غیر اللہ کی عبادت کرتے ہو۔
أَتَدۡعُونَ بَعۡلٗا وَتَذَرُونَ أَحۡسَنَ ٱلۡخَٰلِقِينَ
کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟
ٱللَّهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ
اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے.[1]
مترجم کے حواشی
[1] یعنی اس کی عبادت وپرستش کرتے ہو، اس کے نام کی نذر نیاز دیتے اور اس کو حاجت روا سمجھتے ہو، جو پتھر کی مورتی ہے اور جو ہر چیز کا خالق اور اگلوں پچھلوں سب کا رب ہے، اس کو تم نے فراموش کر رکھا ہے۔
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ
لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے[1] جائیں گے.
مترجم کے حواشی
[1] یعنی توحید وایمان سے انکار کی پاداش میں جہنم کی سزا بھگتیں گے۔
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
سوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے.
ان سب پر سلام ہو۔ واقعات صرف قرآن سے خلاصہ کیے گئے ہیں؛ دوسرے ذرائع کی تفصیلات شامل نہیں کی گئیں۔
آخری بار جانچا گیا: