Raah-e-Noor رہِ نور
اردو
EnglishاردوالعربيةBahasa IndonesiaTürkçeFrançais

صفحۂ اول › عام مسائل

سوال

کیا نظرِ بد حق ہے؟ اس سے کیسے بچیں؟

جی ہاں — نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”نظر لگنا حق ہے۔“ حفاظت کے لیے وہی کریں جو آپ ﷺ کرتے تھے: سونے سے پہلے سورۂ اخلاص، فلق اور ناس پڑھ کر ہاتھوں میں پھونکیں اور جسم پر پھیریں، تین بار۔ تعویذ، کالا دھاگا، لیموں مرچ اور اس طرح کے رواج ثابت نہیں، انہیں چھوڑ دیں۔

دلیل

قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلۡفَلَقِ

آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.[1]

مترجم کے حواشی

[1] فَلَقٌ کے راجح معنی صبح کے ہیں۔ صبح کی تخصیص اس لئے کی کہ جس طرح اللہ تعالیٰ رات کا اندھیرا ختم کرکے دن کی روشنی لا سکتا ہے، وہ اللہ اسی طرح خوف اور دہشت کو دور کرکے پناہ مانگنے والے کو امن بھی دے سکتا ہے۔ یا انسان جس طرح رات کو اس بات کا منتظر ہوتا ہے کہ صبح روشنی ہوجائے گی، اسی طرح خوف زدہ آدمی پناہ کے ذریعے سے صبح کامیابی کے طلوع کا امیدوار ہوتا ہے۔ ( فتح القدیر )۔

الفلق 113:1

وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ

اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] حسد یہ ہے کہ حاسد، محسود سے زوال نعمت کی آرزو کرتا ہے، چنانچہ اس سے بھی پناہ طلب کی گئی ہے۔ کیوں کہ حسد بھی ایک نہایت بری اخلاقی بیماری ہے، جو نیکیوں کو کھا جاتی ہے۔

الفلق 113:5

قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ

آپ کہہ دیجئے! کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناه میں آتا ہوں.[1]

مترجم کے حواشی

[1] رَبٌّ ( پروردگار ) کا مطلب ہے جو ابتدا سے ہی، جب کہ انسان ابھی ماں کے پیش میں ہی ہوتا ہے، اس کی تدبیر واصلاح کرتا ہے، حتیٰ کہ وہ بالغ عاقل ہو جاتا ہے۔ پھر وہ یہ تدبیر چند مخصوص افراد کے لئے نہیں، بلکہ، تمام انسانوں کے لئے کرتا ہے اور تمام انسانوں کے لئے ہی نہیں، بلکہ اپنی تمام مخلوقات کے لئے کرتا ہے، یہاں صرف انسانوں کا ذکر انسان کے اس شرف وفضل کے اظہار کے لئے ہے جو تمام مخلوقات پر اس کو حاصل ہے۔

الناس 114:1

الْعَيْنُ حَقٌّ

Narrated Abu Huraira:The Prophet (ﷺ) said, "The effect of an evil eye is a fact." And he prohibited tattooing.

ترجمہ (انگریزی، sunnah.com)

صحیح بخاری 5740 · صحیح

أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ كُلَّ لَيْلَةٍ جَمَعَ كَفَّيْهِ ثُمَّ نَفَثَ فِيهِمَا فَقَرَأَ فِيهِمَا {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} وَ{قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} وَ{قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ}

Narrated 'Aisha: Whenever the Prophet (ﷺ) went to bed every night, he used to cup his hands together and blow over it after reciting Surat Al-Ikhlas, Surat Al-Falaq and Surat An-Nas, and then rub his hands over whatever parts of his body he was able to rub, starting with his head, face and front of his body. He used to do that three times.

ترجمہ (انگریزی، sunnah.com)

صحیح بخاری 5017 · صحیح

آخری بار جانچا گیا:

یہ بھی پڑھیں

کیا یہ صفحہ فائدہ مند تھا؟